Brailvi Books

صحابہ کِرام کا عشقِ رسول
67 - 273
چالیس غلام آزاد کئے اور جب بھی اس قسم کے توڑنے کا خیال آجاتا اتنا روتیں کہ دوپٹا تک آنسوؤں سے بھیگ جاتا۔
 (صحیح البخاری، کتاب الادب،باب الہجرۃ،الحدیث۶۰۷۳،ج۳،ص۱۱۹)
شوقِ موافقت
    حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنی وفات سے چند گھنٹے پیشتر اپنی صاحبزادی حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے دریافت کیا کہ رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کے کفن میں کتنے کپڑے تھے،حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کی وفات شریف کس دن ہوئی ، ا س سوال کی وجہ یہ تھی کہ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی آرزو تھی کہ کفن و یوم وفات میں حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کی موافقت ہو۔ حیات میں حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کا اتباع تھا ہی وہ ممات میں بھی آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم ہی کی اتباع چاہتے تھے۔
(صحیح البخاری، کتاب الجنائز،باب موت یوم الاثنین،الحدیث۱۳۸۷،ج۱، ص۴۶۸)
اللہ اللہ یہ شوق اتباع                کیوں نہ ہو صدیق اکبر تھے
تعظیم ِتبرکات
 (۱)مہر نبوت چوم لی : حضرت سلمان فارسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ اسلام لانے سے پہلے مختلف دینی و مذہبی راہنماؤں کے پاس آتے جاتے رہے۔ ہر مذہبی رہنما انھیں وصیت کیا کرتا کہ میرے بعدفلاں کے پا س جانا ،یہ بھی پوچھ لیا کرتے کہ ان کی زندگی کے بعد کس کے پاس رہنا چاہيے،جب آپ نے آخری راہب سے پوچھا کہ اب مجھے کس کی خدمت میں رہنا ہوگا، اس نے کہا :اب دنیامیں کوئی ایسا شخص نظر نہیں آتا
Flag Counter