Brailvi Books

صحابہ کِرام کا عشقِ رسول
40 - 273
کرام علیھم الرضوان کا غایت درجہ احترام و ادب واضح ہوگا اور پھر آپ کے قلوب بھی محبت رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم سے محظوظ ہوئے بغیر نہ رہیں گے اور یہی اس کتاب کا مقصد اصلی ہے۔
         مؤلف صاحب متعد د انفرادی خصوصیات و امتیازات کے مالک ہیں ان کے اوپر اللہ عزوجل کا فضل عظیم ہے ۔دینی اور دنیوی دونوں قسم کی تعلیم سے بہرہ ور ہیں۔ پنجابی ان کی مادری زبان ہے مگر اردو ،انگریزی، عربی اور فارسی میں بھی مہارت رکھتے ہیں، خدمت اسلام کا بھی جذبہ بیکراں پایا ہے۔ اکثر اوقات اشاعت اسلام کی فکر میں سرگرداں رہتے ہیں۔ گزشتہ موسم حج (۱۴۰۳؁ھ) میں صوفی صاحب نے تبلیغ دین کے لئے یورپ کا سفر کیا تھاآپ کا یہ تبلیغی دورہ مصر ، انگلینڈ، ہالینڈ ، ترکی اور جرمنی پرمشتمل تھا۔وہاں کے اسلامی مراکز کے افراد سے ملاقات اور تبادلہ خیالات کے علاوہ بعض نئے مراکز کی بھی دریافت ہوئی اور خدمت اسلام کی راہیں ہموار ہوئیں۔

انجمن خدام احمد رضا لاہور کے آپ صدر ہیں جس نے تھوڑے عرصے میں متعدد و مفید کارآمدکتابیں شائع کرنے کا ایک ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

ادھر دو سال سے مقابلہ مقالہ نگاری ، امام احمد رضا ایوارڈ ا ور تقسیم انعامات کا بھی صوفی صاحب اہتمام کرتے ہیں۔ جو ہندو پاک اور بنگلہ دیش سطح پر منعقد ہوتا ہے۔مفید اور اہم کتابوں کی اشاعت میں بھی آپ خصوصی دلچسپی کا ثبوت دیتے ہیں ۔ ترجمہ'' انوارالحق فی الصلوۃ علی سید الخلق'' اور'' تعارف امام احمد رضا'' آپ ہی کے جذبہ دین پر وری کا ثمرہ ہے۔ اول الذکر علامہ یوسف اسمعیل نبہانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی عربی تصنیف کا ترجمہ ہے جو درودوسلام کے موضوع پرایک شاندار کتاب ہے۔جبکہ
Flag Counter