| صحابہ کِرام کا عشقِ رسول |
دوسری کتاب اعلیٰ حضرت امام احمد رضا بریلوی قدس سرہ کے حالات پر ایک مختصر مگر جامع کتاب ہے جس کے مرتب بھی خود صوفی صاحب ہیں۔
زیرِ نظر کتاب'' صحابہ کا عشقِ رسول''صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم بھی آپ کے ذوق تصنیف کا ایک اعلیٰ نمونہ ہے جو آپ کے سوز پنہاں اور عشق رسالت کا پتا دیتی ہے۔ یہ کتاب آپ کے ہاتھوں میں ہے اس کوپڑھیں اورلطف اندوز ہوں۔ اورمؤلف اور متعلقین کو دعائیں دیں۔
رب تعالیٰ صوفی صاحب کی یہ خدمت قبول فرمائے اور مزید اس قسم کی خدمات کی توفیق بخشے اور فلاح دارین سے نواز ے۔ آمین بجاہ حبیبہ سید المرسلین علیہ الصلاۃ والتسلیم افتخار احمد قادری (ریاض) رکن المجمع الاسلامی مبارکپور (ہند) ۸ جمادی الاولیٰ ۱۴۰۴ھ ۹ فروری ۱۹۸۴