حضرت ثابت بن قیس رضی اللہ تعالیٰ عنہ بلند آواز تھے اس آیت کے بعد انہیں حکم ہوا کہ اس بارگاہ میں اپنی آواز پست کریں وہ انتہائی ادب اور خوف کی وجہ سے خانہ نشین ہوگئے، بارگاہ نبوی میں جب حاضر نہ ہوئے تو حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ان کی غیر حاضری کا سبب حضرت سعد رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا، یہ حضرت ثابت رضی اللہ عنہ کے پڑوسی تھے انہوں نے جاکر حضرت ثابت رضی اللہ عنہ سے پوچھا تو کہامیں تو دو زخی ہوگیا میری ہی آواز رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کے سامنے سب سے زیادہ بلند ہوتی تھی۔حضرت سعد نے رسول اللہ عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کے سامنے ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا قول نقل کردیا، حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا :نہیں، ان سے کہہ دو وہ جنتی ہیں۔
اللہ عزوجل ان لوگوں کو سراہ رہا ہے جو رسول اللہ عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کے سامنے اپنی آوازیں پست رکھتے ہیں۔