Brailvi Books

صحابہ کِرام کا عشقِ رسول
263 - 273
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا
فلو سمعوا فی مصر اوصاف خدہ            لما بذ لوا فی سوم یوسف من نقد

لواحی زلیخا لورأین جبینہ                   لاثرن بالقطع القلوب علی الایدی

            (شرح العلامۃ الزرقانی،عائشۃام المؤمنین،ج۴،ص۳۹۰)
ترجمہ:(۱) اگرآپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم کے رخسار مبارک کے اوصاف اہل مصر سن پاتے تو جناب یوسف علیہ السلام کی قیمت لگانے میں سیم و زر نہ بہاتے۔

(۲) اگر زلیخا کو ملامت کرنے والی عورتیں آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم کی جبین انور دیکھ پاتیں تو ہاتھوں کے بجائے اپنے دل کاٹنے کو ترجیح دیتیں۔
حضرت فاطمہ زہراء رضی اللہ تعالیٰ عنہا
ماذا علیٰ من شم تربۃ احمد             ان لایشم مدی الزمان غوالیا

صبت علی مصائب لو انّھا              صبت علی الایام صرن لیا لیاً

(الوفا باحوال المصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم(مترجم)،باب۴۰،بعدازوصال حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی کیفیت،ص۸۳۱)
ترجمہ:(۱)جس نے قبر رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم کی خاک سونگھ لی اگر وہ زمانے بھر گراں قیمت عطروں اور خوشبوؤں کو نہ سونگھے تو کوئی نقصان کی بات نہیں (یعنی اسے وہی خوشبو کافی ہے اور کسی خوشبو کی اب اسے کوئی ضرورت نہیں۔) 

(۲)مجھ پر ایسے مصائب ٹوٹے کہ اگر وہ دنوں پر ٹوٹتے تو وہ راتیں بن جاتے ۔
Flag Counter