| صحابہ کِرام کا عشقِ رسول |
ترجمہ:(۱)اے خاتم الانبیاء صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم!آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم حق کے ساتھ مبعوث ہوئے۔ راہ حق کی ہدایت آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم ہی کی ہدایت ہے۔ (۲)اللہ عزوجل نے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم کے اوپر اپنی مخلوق میں محبت کی بنیاد رکھی اور آپ کا نام محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم رکھا ۔
حضرت مالک بن عو ف رضی اللہ تعالیٰ عنہ
ما ان رایت ولا سمعت بمثلہ فی الناس کلھم بمثل محمد
اوفی و اعطی للجزیل اذا اجتدیٰ ومتی تشاء یخبرک عما فی غد
(المقتفی فی سیرت المصطفی،ج۱،ص۲۱۴)ترجمہ:(۱)سارے انسانوں میں محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم جیسا کسی کو نہ دیکھا اور نہ سنا۔ (۲)جب ان سے مانگا جائے تو خوب دینے والے ہیں اور تم جب چاہو و ہ تمھیں آئندہ کی خبر دے دیں۔
حضرت ابوسفیان بن حارث رضی اللہ تعالیٰ عنہ
لقد عظمت مصیبتنا وجلت عشیۃ قیل قد قبض الرسول فقد نا الوحی و التنزیل فینا یروح بہ و یغدو جبرئیل نبی کان یجلو الشک عنا بما یوحی الیہ وما یقول و یھدینا فلا نخشی ضلالاً علینا والرسول لنا دلیل ا،فاطم! ان جزعت فذاک عذر وان لم تجزعی ذاک السبیل فقبر ابیک سید کل قبر و فیہ سید الناس الرسول