Brailvi Books

صحابہ کِرام کا عشقِ رسول
258 - 273
(۲) تو ان کی ہجو کرتا ہے جبکہ تو ان کے برابر نہیں تم میں کا برا(یعنی تو) بھلے پر (یعنی حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم پر ) قربان ہو۔

(۳) تو نے ایسے کو برا کہا جو مبارک ، پاکباز ،حنیف، خدا عزوجل کے امین ہیں جنکی خصلت وفاداری ہے۔

(۴)کیا تم میں کا جو رسول خدا عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم کی ہجو کرے اور جو انکی مدح و ستائش اوران کی حمایت کرے دونوں برابر ہیں؟

(۵)میرے باپ دادا ، میری عزت و آبر و محمدصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم کی عزت و حرمت کے لئے ڈھال ہے۔
و ھل عدلت یوما  رزیۃ  ھالک             رزیۃ   یوم    مات    فیہ   محمد

فبورکت یا قبر الرسول و  بورکت             بلاد  ثوی  فیھاالرشید  المسدد

وما فقد الماضون مثل محمد                و لا  مثلہ   حتی  القیامۃ  یفقد

ولیس  ھو ای  نازعا  عن  ثنائہ               لعلی  بہ  فی  جنۃ  الخلد  اخلد

مع المصطفی ارجو بذاک جوارہ               وفی نیل ذاک الیوم اسعی و اجھد

(السیرۃ البنویۃ لابن ہشام،شعرحسان بن ثابت فی مرثیتہ،ج۴،ص۵۵۹۔۵۶۱)
ترجمہ:(۱)کیا کسی مرنے والے کی مصیبت کا دن اس دن کے برابر ہے جس میں محمدصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم کا انتقال ہوا۔

(۲)تجھے مبارکباد ہے اے قبر رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم ! اور اس شہر کو بھی جس میں ہدایت و درستی والے رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم آسودہ خاک ہیں۔

(۳) نہ زمانہ ماضی والوں کو محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم جیسے (عظیم و جلیل ) کی وفات کا
Flag Counter