Brailvi Books

صحابہ کِرام کا عشقِ رسول
256 - 273
فلا واللہ نسلمہ لقوم                ولما نقض فیھم بالسیوف

                    (سیرت ابن اسحاق،ج۲،ص۱۵۳)
ترجمہ:(۱)میں نے خدا عزوجل کی حمد کی جب اس نے اسلام اور دین حنیف کی راہ دکھائی۔

(۲)وہ دین جو بندوں پر لطف فرمانے والے اور انکی خبر رکھنے والے رب عزیز کا ہے۔

(۳)جب اس کے پیغام ہمیں سنائے گئے تودور اندیش و عقل والوں کے آنسورواں ہوگئے۔

(۴)احمد مصطفے صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم ہمارے درمیان فرمانروا ہیں توان کے حضور سخت کلامی سے نہ پیش آؤ۔

(۵) خدا عزوجل کی قسم ! ہم انھیں مخالفین کے سپرد نہیں کریں گے ابھی تو ہم نے انکے درمیان تلواروں کا فیصلہ بھی جاری نہ کیا۔
حسان بن ثابت انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ
واحسن منک لم تر قط عینی            و اجمل منک لم تلد النساء

خلقت مبرأ من کل عیب                 کانک قد خلقت کما تشاء
ترجمہ:(۱)آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم سے زیادہ حسین نہ کبھی میری آنکھوں نے دیکھا اور نہ ہی آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم سے زیادہ خوبصورت کسی ماں نے جنا۔

(۲)آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم ہر عیب سے پاک پید ا فرمائے گئے گویا آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم کی تخلیق آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم کی خواہش کے مطابق ہوئی۔
وشق لہ من اسمہ کی یجلہ                        فذوالعرش  محمود  و  ھذا  محمد

نبی  اتا نا  بعد  یاس  و فترۃ                         من الرسل والا وثان فی الارض تعبد
Flag Counter