Brailvi Books

صحابہ کِرام کا عشقِ رسول
255 - 273
حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم
فامسی رسول اللہ قد عز نصرہ          وکان رسول اللہ ارسل با لعدل

فجاء بفرقان من اللہ منزل                  مبینۃ آیا تہ لذوی العقل

فآ من اقوام بذاک ایقنوا                   فامسوا بحمداللہ مجتمعی الشمل

وانکر اقوام فزاغت قلوبھم               فز ادھم ذوالعرش خبلا علی خبل

                          (السیرۃ النبویۃلابن ہشام،ماقیل من الشعر فی یوم بدر،ج۳،ص۱۲)
ترجمہ:(۱)یوم بدررسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم کی خوب تائید و نصرت ہوئی ، اور آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم عدل وانصاف کے ساتھ مبعوث کئے گئے ۔

(۲)وہ اللہ عزوجل کی طرف سے نازل کردہ فرقان حمید لیکر آئے جس کی آیات ارباب دانش کیلئے روشن وواضح ہیں۔

(۳) تو اس پر بہت سے لوگ ایمان لائے اور اس کا یقین کیا جس کی وجہ سے وہ بحمدہ تعالیٰ مربوط و منظم ہوگئے۔

(۴)اور کچھ لوگ اس سے منکر ہوئے توان کے دلوں میں کجی آگئی اور رب عرش عزوجل نے بھی ان کی تباہیوں میں اضافہ کردیا ۔
حمزہ بن عبد المطلب رضی اللہ تعالیٰ عنہ
حمدت اللہ حین ھدیٰ فؤادی                  الی الا سلام و الدین الحنیف

لدین جاء من رب عزیز                            خبیر بالعباد بھم لطیف

اذا تلیت رسائلہ علینا                         تحدر دمع ذی اللب الحصیف

واحمد مصطفی فینا مطاع                     فلا تغشوہ بالقول العنیف
Flag Counter