Brailvi Books

صحابہ کِرام کا عشقِ رسول
254 - 273
تکذیب کی تو خبر رکھنے والے نبی نے ہم سے سچی بات کہی ۔

(۲)میں نے بنت خطاب پر زیادتی کی پھر میرے رب عزوجل نے اس شام کو مجھے ہدایت دی جب لوگوں نے کہا کہ عمر(رضی اللہ تعالیٰ عنہ ) آبائی دین سے نکل گیا ہے۔

(۳) اورپھر جب اس نے دل سوزی سے اپنے رب عزوجل کو پکار ا اور اسکی آنکھوں سے آنسوبڑی تیزی سے رواں تھے۔

(۴) تو میں نے کہا کہ میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ عزوجل ہمارا خالق ہے اورا حمد مجتبیٰ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم آج ہمارے درمیان مشہور و متعارف ہیں۔

(۵)کہ وہ سچے نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم ہیں جو مستند دلیل و برہان لائے اور وہ امانت دار ہیں ان کے وعدے کمزور نہیں۔
حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ
رسول عظیم الشان یتلو کتابہ                    لہ کل من یبغی التلاوۃ وامق 

محب علیہ کل یوم حلاوۃ                         وان قال قولا فالذی قال صادق

                                                                   (سیرت ابن اسحاق،ج۲،ص۱۵۹)
ترجمہ: (۱) وہ عظیم المرتبت رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم اپنی اس کتاب کی تلاوت فرماتے ہیں کہ ہرپڑھنے والا اس کا عاشق ہوجائے۔

(۲) وہ محبوب صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم ہیں ان پر ہر روز حلاوت و تازگی ہے اور اگر کوئی بات کہیں تو یقینًا وہ سچی ہے۔
Flag Counter