Brailvi Books

صحابہ کِرام کا عشقِ رسول
251 - 273
    آنحضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم بیمار کی عیادت کرتے، جنازے کے ساتھ چلتے ، اگر کوئی غلام دعوت کرتا تو اسے قبول فرماتے ۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم سب لوگوں سے بہتر ، سب سے زیادہ سخی اور سب سے زیادہ شجاع تھے۔      (حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ) 

    آنحضرت صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم کی تواضع و انکساری دیکھ کر مجھے یقین ہوگیا کہ آپ پیغمبر ہیں بادشاہ نہیں۔     (حضرت عدی بن حاتم رضی اللہ تعالیٰ عنہ)

    رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم تما م لوگوں سے زیادہ سخی اور فیاض تھے، اور آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم کی سخاوت کا ظہور رمضان مبارک میں سب سے زیادہ ہوتاتھا۔ 

                     (حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما)

     رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم نے ( رحلت کے وقت) نہ کوئی دینار چھوڑا نہ کوئی درہم ،نہ بکری نہ اونٹ۔    (حضرت ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا) 

    رسول اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم نے ترکہ میں سوائے ہتھیاروں اور ایک خچر کے کچھ نہ چھوڑا ۔    (حضرت عمر بن حارث رضی اللہ تعالیٰ عنہ) 

    میں نے محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم کو ایک ایسا شخص پایا جو نیکیوں کے کرنے کا اور شر سے بچنے کا حکم دیتاہے۔    (حضرت انیس(برادر ابو ذر غفاری) رضی اللہ تعالیٰ عنہما)

    جب گھمسان کا رن پڑتا اور لڑنے والوں کی آنکھوں میں خون اتر آتا، اس وقت ہم نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم کی اوٹ لیا کرتے تھے اور آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم ہم سب سے آگے دشمن کی جانب ہو ا کرتے تھے۔    (حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ)
 (نسیم الریاض،القسم الاول،فصل واما الشجاعۃ...الخ،ج۲،ص۳۰۱)
Flag Counter