Brailvi Books

صحابہ کِرام کا عشقِ رسول
250 - 273
پیٹ نہ بھرا تھا۔(حضرت عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ تعالیٰ عنہ)

     ہم آل محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم و رضی اللہ تعالیٰ عنہم کا یہ حال تھا کہ ایک ایک مہینہ گھر میں آگ تک روشن نہ ہوتی تھی، صرف کھجور اور پانی پر گزارا ہوتا تھا۔

                    (حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا)
(شمائل الترمذی،باب ماجاء فی عیش النبی ،الحدیث:۳۷۱، ج۵،ص۵۷۳)
    رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم اتنی عبادت فرمایا کرتے تھے کہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم کے پائے مبارک متورم ہوجاتے۔(حضرت مغیرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ)
(صحیح البخاری،کتاب التہجد،باب قیام النبی حتی ترم قدماہ، الحدیث: ۱۱۳۰،ج۱،ص۳۸۴)
    آنحضرت صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم سے عرض کیا گیا آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم اتنی نماز کیوں پڑھا کرتے ہیں؟آ پ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا :کیا میں اللہ تعالیٰ کا شکر گزار بندہ نہ بنوں۔(حضرت ابو سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ) (المرجع السابق)

    ایک دفعہ میں حاضر خدمت ہو ا۔ آنحضرت صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم نماز پڑھ رہے تھے اور آپ کے سینہ مبارک سے ایسی آواز آرہی تھی جیسے ہنڈیا پک رہی ہو۔

            (حضرت عبداللہ بن شخّیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ)

    اللہ تعالی نے اپنے بندوں میں سے بہترین شخص کو منتخب کیا جو سب سے زیادہ عالی نسب ، راست گفتار اور شریف النفس تھا اور وہ تمام عالم کا انتخاب تھاصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم۔
(حضرت ثابت بن قیس رضی اللہ تعالیٰ عنہ)
    آنحضرت صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم نہ فحش گو تھے، نہ لعنت کرنے والے تھے اور نہ گالی دینے والے تھے۔(حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ)
Flag Counter