Brailvi Books

صحابہ کِرام کا عشقِ رسول
249 - 273
     رسول خدا عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم پردہ نشین کنواری لڑکیوں سے زیادہ باحیا تھے جب آنحضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم کسی چیز سے کراہت فرماتے تو ہم آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم کے چہرہ انور سے پہچان لیتے۔ (حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ)

     حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم حیا کی وجہ سے کسی کے چہرے پر نظریں جما کر بات نہ کرتے تھے۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم مکروہ باتوں کا ذکر اشارے کنائے میں فرمادیتے۔ (حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ) 

    نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم اپنے صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم سے خوش کلامی فرماتے، ان میں مل جل کر بیٹھتے،اور ان کے بچوں کو گود میں بٹھاتے اور پیار کرتے۔ (حضرت جریر بن عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ)     

     آنحضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم اپنے صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم سے مصافحہ فرماتے، اور جو کوئی حاضر خدمت ہوتا اس کی عزت کرتے۔(حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ) 

    صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم آنحضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم کی خدمت میں حاجت مند بن کر حاضر ہوتے، شکم سیر ہوکر رخصت ہوتے، اور فقیہ بن کر نکلتے۔

                    (حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ)

    زمانہ جاہلیت میں بھی لوگ آنحضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم کے پاس اپنے مقدمات فیصلے کے لئے لے جاتے۔(حضرت ربیع ابن خثیم رضی اللہ تعالیٰ عنہ)
            (نسیم الریاض،القسم الاول،فصل واما عدلہ،ج۲،ص۳۷۸ )
     آنحضرت صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم نے ایسے حال میں وصال فرمایا کہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم نے اور آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم کے اہل خانہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم نے کبھی جو سے
Flag Counter