| صحابہ کِرام کا عشقِ رسول |
ترجمۂ کنزالایمان: جس نے رسول کا حکم مانابے شک اس نے اللہ کا حکم مانا۔(پ5،النساء: 80) یا رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم ! آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم پر میرے ماں باپ قربان ہوں ! خد اعزوجل کے نزدیک آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم کی فضیلت یہاں تک پہنچی ہوئی ہے کہ اس نے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم کو آخری نبی بنا کر مبعوث کیا اور ذکر میں آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم کو سب سے اول رکھا کہ ارشاد فرمایا:
وَ اِذْ اَخَذْنَا مِنَ النَّبِیّٖنَ مِیۡثَاقَہُمْ وَ مِنۡکَ وَ مِنۡ نُّوۡحٍ وَّ اِبْرٰہِیۡمَ وَ مُوۡسٰی وَ عِیۡسٰی ابْنِ مَرْیَمَ ۪ وَ اَخَذْنَا مِنْہُمۡ مِّیۡثَاقًا غَلِیۡظًا ۙ﴿۷﴾
ترجمۂ کنزالایمان: اوراے محبوب یا د کرو جب ہم نے نبیوں سے عہد لیا اور تم سے اور نو ح اور ابراہیم اور موسیٰ اور عیسیٰ بن مریم سے ، اور ہم نے ان سے گاڑھا عہد لیا۔(پ21،الاحزاب:7) یارسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم ! آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم پر میرے ماں باپ قربان ہوں! خدا عزوجل کے یہاں آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم کی یہ فضیلت بھی ہے کہ اہل دوزخ جب طبقات جہنم میں عذاب دئیے جاتے ہوں گے اس وقت یہ آرزو کریں گے کہ کاش انھوں نے اطاعت کی ہوتی!
یَقُوۡلُوۡنَ یٰلَیۡتَنَاۤ اَطَعْنَا اللہَ وَ اَطَعْنَا الرَّسُوۡلَا ﴿۶۶﴾
(پ22،الاحزاب:66) ترجمہ کنزالایمان:کہتے ہوں گے ہائے کسی طرح ہم نے اللہ کا حکم مانا ہوتا اور رسول کا حکم مانا ہوتا
یا رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم! آ پ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلمپر میرے ماں باپ قربان ہوں! اگر حضرت موسی بن عمران علیہ السلام کو اللہ عزوجل نے ایسا پتھر عطا کیا جس