| صحابہ کِرام کا عشقِ رسول |
سے بھی زیادہ محبوب ہیں اس پر حضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا :ہاں اب!اے عمر!
(صحیح البخاری ، کتاب الایمان والنذور، باب کیف کانت.....الخ، الحدیث: ۶۶۳۲،ج۴،ص۲۸۳)
جنگ احد میں ایک صحابیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے باپ بھائی اور شوہر پر وانہ وار لڑتے لڑتے شہید ہوگئے۔ انھیں جب یہ معلوم ہوا تو اسکا کچھ غم نہ کیابس یہ پوچھا کہ رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کیسے ہیں؟ جب ان کو بتایا گیا کہ حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم بخیر و سلامت ہیں تو بولیں کہ مجھے حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کو دکھا دو، آپ کو دیکھ کر (اور ایک روایت میں ہے کہ بے تابانہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کا کپڑا پکڑ کر )کہنے لگیں:
'' کُلُّ مُصِیْبَۃٍ بَعْدَکَ جَلَلْ''
یعنی آپ کے ہوتے ہوئے ہر مصیبت ہیچ ہے ۔
(السیرۃ النبویۃ لابن ھشام، غزوۃ احد،شأن المرأۃ الدیناریۃ،ج۳،ص۸۶)
یہ تھا محبت رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کا جذبہ صادق !کیا اسکی نظر مل سکتی ہے؟ یہ تھا محبت رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کا جذبہ صادق !کیا اسکی نظیر مل سکتی ہے؟
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان فرماتی ہيں کہ ایک شخص نے رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوکر عرض کیا۔ یا رسول اللہ عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم آپ یقینا میرے نزدیک میری جان اور میری اولاد سے بھی زیادہ محبوب ہیں ، لیکن جس وقت آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم یاد آ جاتے ہیں تو جب تک آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر آپ کو دیکھ نہ لوں قرار نہیں آتا، لیکن اس دنیا سے رخصت ہونے کے بعد جنت میں داخل ہو کر آپ انبیاء کرام علیھم السلام کے ساتھ بلند مقام میں ہونگے اور میں نیچے درجے میں ہونے کے سبب اندیشہ کرتاہوں کہ کہیں آپ کو نہ دیکھ سکوں۔یہ سنکر حضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم خاموش رہے اتنے میں حضرت