Brailvi Books

صحابہ کِرام کا عشقِ رسول
235 - 273
خلفاء رضی اللہ تعالیٰ عنہم ازواج مطہرات رضی اللہ تعالیٰ عنہن کے ادب و احترام کا اس قدر لحاظ رکھتے تھے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے زمانہ خلافت میں ازواج مطہرات رضی اللہ تعالیٰ عنہن کی تعداد کے لحاظ سے نوپیالے تیار کرائے تھے ، جب ان کے پاس میوہ یا اور کوئی چیز آتی تو ان پیالوں میں تمام ازواج مطہرات رضی اللہ تعالیٰ عنھن کی خدمت میں بھیجتے تھے۔
 (المؤطالامام مالک ، کتاب الزکوۃ، باب جذیۃ اھل الکتاب والمجوس، الحدیث:۶۳۰،ج۱،ص۲۵۷)
    ۲۳ھ؁میں جب حضرت عمررضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حج کیا تو ازواج مطہرات رضی اللہ تعالیٰ عنہن کو بھی نہایت ادب واحترام کے ساتھ ہمراہ لے گئے، حضرت عثمان اورحضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہما کو سواریوں کے ساتھ کردیا تھا۔ یہ لوگ آگے آگے چلتے تھے اور کسی کو سواریوں کے قریب نہیں آنے دیتے تھے۔ ازواج مطہرات رضی اللہ تعالیٰ عنہن منزل پر اترتی تھیں، تو خود حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی نگرانی میں قیام کرتی تھیں۔ حضرت عثمان اور حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنھما کسی کو قیام گاہ کے متصل آنے کی اجازت نہیں دیتے تھے۔
 (الطبقات الکبری،تذکرۃ تولیۃ عبدالرحمن الشوری والحج،ج۳،ص۹۹)
Flag Counter