Brailvi Books

صحابہ کِرام کا عشقِ رسول
228 - 273
اس کو چولھے میں ڈالدیا۔
 (سنن ابی داود،کتاب اللباس،باب فی الحمرۃ، الحدیث:۴۰۷۱،ج۴،ص۷۴)
     حضرت خریم اسدی رضی اللہ عنہ ایک صحابی تھے جو نیچا تہبند باندھتے تھے اور لمبے لمبے بال رکھتے تھے،ایک روز سرکار صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا:خریم اسدی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کتنا اچھا آدمی تھا، اگر لمبے بال نہ رکھتا ، اور نیچا تہبند نہ باندھتا، ان کو معلوم ہو ا تو فورًا قینچی منگائی، اس سے بال کترے اور تہبند اونچا کرلیا۔
 (سنن ابی داود، کتاب اللباس، باب ماجاء فی اسبال الازار، الحدیث:۴۰۸۹، ج۴، ص۸۰)
   بیوی سب کو عزیزہوتی ہے لیکن جب آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے تخلفِ غزوہ تبوک کی بنا ء پر تمام مسلمانوں کو حضرت کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے قطع تعلق کرنے کا حکم دیا، اور آخر میں ان کو زوجہ سے علیحدگی اختیار کرنے کی ہدایت فرمائی تو بولے طلاق دیدوں یا اور کچھ؟ لیکن آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے قاصد نے کہا صرف علیحدگی مقصود ہے، چنانچہ انھوں نے فوراً زوجہ کو میکے میں بھیج دیا۔
 (صحیح البخاری،کتاب المغازی ،باب حدیث کعب بن مالک.....الخ، الحدیث: ۴۴۱۸،ج۳،ص۱۴۸)
    شادی کا معاملہ نہایت نازک ہوتاہے، لیکن صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کو اطاعت رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم نے ان معاملات میں غورو فکر کرنے سے بے نیاز بنادیا تھا، حضرت ربیعہ اسلمی رضی اللہ عنہ ایک نہایت مفلس صحابی تھے ۔ایک بار آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ان کو نکاح کرنے کا مشورہ دیااورفرمایا: جاؤ انصارکے فلاں قبیلہ میں نکاح کرلو، وہ آئے اور کہا رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم نے مجھے تمہارے یہاں فلاں لڑکی
Flag Counter