| صحابہ کِرام کا عشقِ رسول |
صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کے بچوں تک کے رگ وریشہ میں آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم كا رعب وداب سرایت کر گیا تھا۔ ایک بار حضرت اباد رضی اللہ عنہ بچپن میں باپ کے ساتھ حضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم کی خدمت میں گئے ، آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا دیدار ہوا تو ا ن کے باپ نے پوچھا کہ جانتے ہو کہ کون ہیں؟ بولے نہیں'' کہا کہ رسول اللہ عزوجل و صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔''یہ سننے کے ساتھ ہی ان کے بدن کے رونگٹے کھڑے ہوگئے۔ ان کا خیال تھا کہ آپ کی شکل و صورت آدمیوں سے مختلف ہوگی، لیکن آپ کو نظر آیاکہ آپ بھی آدمی ہی ہیں ، اور آپ کے سر پرزلفیں ہیں۔
(المسندلامام احمد بن حنبل،مسندابی رمثہ،الحدیث۷۱۳۱،ج۳،ص۶۹۸)
اطاعتِرسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم
صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم جس طوع و رضا کے ساتھ رسول اللہ عزوجل و صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرتے تھے اس کے متعلق احادیث میں نہایت کثرت سے واقعات مذکور ہیں۔ذیل کے چند واقعات سے اس کا اندازہ ہوسکے گا۔ ایک بار حضرت زینب رضی اللہ عنہا اپنے کپڑے رنگوارہی تھیں، آپ گھر میں آئے، تو الٹے پاؤں واپس ہوگئے، آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے اگرچہ منہ سے کچھ نہیں فرمایاتھا، تاہم حضرت زینب رضی اللہ عنہا آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی نگاہِ عتاب کوجان گئیں، اور تمام کپڑوں کے رنگ کو دھوڈالا۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ایک صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو ایک رنگین چادر اوڑھے ہوئے دیکھا تو فرمایا یہ کیا ہے؟ وہ سمجھ گئے کہ آپ نے یہ نا پسند فرمایا۔ فوراً گھر میں آئے اور