Brailvi Books

صحابہ کِرام کا عشقِ رسول
22 - 273
مقدمۃ
نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم وعلی اٰلہ وصحابہ اجمعین
محمد کی محبت دین حق کی شرط اول ہے

اسی میں ہو اگر خامی تو سب کچھ نامکمل ہے

محمد کی محبت ہے سند آزاد ہونے کی

خدا کے دامن توحید میں آباد ہونے کی
قرآن ناطق ہے:
قُلْ اِنۡ کَانَ اٰبَآؤُکُمْ وَاَبْنَآؤُکُمْ وَ اِخْوَانُکُمْ وَاَزْوَاجُکُمْ وَعَشِیۡرَتُکُمْ وَ اَمْوَالُۨ اقْتَرَفْتُمُوۡہَا وَتِجَارَۃٌ تَخْشَوْنَ کَسَادَہَا وَمَسٰکِنُ تَرْضَوْنَہَاۤ اَحَبَّ اِلَیۡکُمۡ مِّنَ اللہِ وَرَسُوۡلِہٖ وَجِہَادٍ فِیۡ سَبِیۡلِہٖ فَتَرَبَّصُوۡا حَتّٰی یَاۡتِیَ اللہُ بِاَمْرِہٖ ؕ وَاللہُ لَایَہۡدِی الْقَوْمَ الْفٰسِقِیۡنَ ﴿٪۲۴﴾
ترجمہ کنزالایمان:تم فرماؤ اگر تمھارے باپ اور تمھارے بیٹے اور تمھارے بھائی اور تمہاری عورتیں اور تمھار ا کنبہ اور تمھاری کمائی کے مال اوروہ سودا جس کے نقصان کا تمھیں ڈر ہے ، اور تمھارے پسندکے مکان یہ چیزیں اللہ اور اس کے رسول اوراس کی راہ  میں لڑنے سے زیادہ پیاری ہوں توراستہ دیکھویہانتک کہ اللہ اپنا حکم لائے اور اللہ فاسقوں کو راہ نہیں دیتا۔(پ10،التوبۃ:24)
Flag Counter