| صحابہ کِرام کا عشقِ رسول |
گنجائش باقی ہے۔ لیکن قوی امید ہے کہ جس نیک جذبہ اور اہم مقصد کے پیش نظر یہ مجموعہ معرض وجود میں آیا ہے وہ ان شاء اللہ المولی القدیر بڑی حد تک اس سے حاصل ہوگا۔
رب کریم عزوجل مسلمانوں کے سینے عشق رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کے بحربیکراں سے بھر دے اور انھیں اتباعِ حبیب و اتباعِ فدایان حبیب صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم ورضی اللہ تعالیٰ عنھم سے دونوں جہاں میں سرفرازی و سرخروئی نصیب کرے۔ انھیں جینے اور مرنے کا سلیقہ عطا کرے اور غیروں کے بجائے رسول اکرم رحمۃ للعالمین ، خاتم النبییّن علیہ الصلوۃوالتسلیم کی بار گاہ امت نواز سے ہر لمحہ وہرآن وابستہ رہنے کی توفیق مرحمت فرمائے۔ آمین۔
پھرکے گلی گلی تباہ ٹھوکریں سب کی کھائے کیوں دل کوجو عقل دے خداتیری گلی سے جائے کیوں جان ہے عشق مصطفےٰ روز فزوں کرے خدا جس کو ہو درد کا مزہ ناز دوا اٹھائے کیوں سنگ در حضور سے ہم کو خدا نہ صبر دے جانا ہے سر کو جا چکے دل کو قرار آئے کیوں
محمد اکرم رضوی جمعہ یکم جمادی الآخرۃ ۱۴۰۵ھ ،۲۲ فروری ۱۹۸۵