Brailvi Books

صحابہ کِرام کا عشقِ رسول
215 - 273
 وسلم نے فرمایا، خداعزوجل تم پراور تمہارے شوہرپر رحمت نازل فرمائے۔

ایک بار آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم حضرت سعد رضی اللہ عنہ کے مکان پر تشریف لے گئے۔ انہوں نے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم كو غسل کرایا۔ نہانے کے بعد زعفرانی رنگ کی چادر اُڑھائی، پھر کھانا کھلایا، آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم رخصت ہوئے تو سواری حاضر کی، اور اپنے بیٹے کو ساتھ کر دیا کہ گھر تک پہنچا آئیں۔
 (سنن ابی داود،کتاب الادب، با ب کم مرۃ یسلم الرجل فی الاستیذان، الحدیث: ۵۱۸۵،ج۴،ص۴۴۵)
کبھی کبھی آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم خود کسی چیز کی خواہش ظاہر فرماتے اور صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم اس کو تیار کرکے پیش کرتے، ایک بار آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا: کاش میرے پا س گیہوں کی سفید روٹی گھی اور دودھ میں چپڑی ہوئی ہوتی، ایک صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فوراً  اٹھے اور تیا ر کراکے لائے۔
 (سنن ابی داود، کتاب الاطعمۃ ، باب فی الجمع بین لونین من الطعام،الحدیث: ۳۸۱۸،ج۳،ص۵۰۳)
     بعض صحابیات رضی اللہ تعالیٰ عنھن خود کوئی نئی چیز پکا کر آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم كي خدمت میں پیش کرتی تھیں۔ایک بار حضرت ام ایمن رضی اللہ عنہا نے آٹا چھانا، اور اس کی چپاتیاں تیار کرکے ، آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم كي خدمت میں پیش کیں۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا: یہ کیا ہے ؟ بولیں ہمارے ملک میں اس کا رواج ہے میں نے چاہا کہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم کیلئے بھی اس قسم کی چپاتیاں تیار کروں۔ لیکن آپ نے کمال زہدوورع سے فرمایا کہ آٹے میں چوکر ملالو پھر گوند ھو۔
 (سنن ابن ماجہ، کتاب الاطعمۃ ، باب الحوّاری، الحدیث:۳۳۳۶،ج۴،ص۴۲)
Flag Counter