Brailvi Books

صحابہ کِرام کا عشقِ رسول
213 - 273
کریں ہم پر شکر واجب ہے۔''

    جب آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم كي اونٹنی حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کے دروازے پر بیٹھ گئی تو قبیلہ بنو نجّار کی بچیاں دف بجا بجا کر یہ شعر گانے لگیں۔
نحن جوار من بنی النجار                           یا حبذا محمد من جار
''ہم خاندان نجار کی لڑکیاں ہیں، محمد(صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم )کیسے اچھے ہمسایہ ہیں۔''
        (وفاء الوفا، الباب الثالث،الفصل الحادی عشر،ج۱،ص۲۶۲)
ضیافتِ رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم
    اگر خوش قسمتی سے کبھی صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کو رسول اللہ عزوجل و صلی اللہ علیہ وسلم کی ضیافت و میزبانی کا شرف حاصل ہوجاتا تو وہ نہایت عزت ومحبت اور ادب و احترام کے ساتھ اس فرض کو بجالاتے تھے۔

ایک بار ایک انصاری نے خدمت مبارک میں گزارش کی کہ نہایت لحیم وشحیم آدمی ہوں، آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم کےساتھ نماز میں شریک نہیں ہوسکتا، آپ میرے مکان پر تشریف لاکر نماز ادا فرمائیے تاکہ میں اس طرح نماز پڑھا کروں ، انھوں نے پہلے کھانا بھی تیار کر رکھا تھا، چنانچہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم تشریف لائے، اور دورکعت نماز ادا فرمائی۔
 (سنن ابی داود، کتاب الصلوۃ، باب الصلوۃ علی الحصیر،الحدیث:۶۵۷، ج۱، ص۲۶۳)
    ۤۤایک روز آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم حضرت عمراور حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہما کے ساتھ حضرت ابو ہیثم بن تیہان الانصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مکان پر تشریف لے گئے، وہ باہر گئے ہوئے تھے۔ آئے تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم سے لپٹ گئے اور قربان
Flag Counter