| صحابہ کِرام کا عشقِ رسول |
بمصطفی برساں خویش راکہ دیں ہم اوست و گربآن نرسیدی تمام بولہبی ست نظر ہو خوا جہ کون ومکاں پرگر نثار اب بھی تو ہوسکتی ہے نازل رحمت پروردگار اب بھی فضائے بدر پیدا کر فرشتے تیری نصرت کو اترسکتے ہیں زمین پر قطار اند قطار اب بھی
اس مجموعہ میں مختلف کتابوں سے زیادہ ترحالات و واقعات کے نقل و اقتباس پر اکتفا کیا گیا ہے اور بالعموم اپنی طرف سے کسی تبصرہ کی حاجت محسوس نہ کی گئی کہ صحابہ کرام علیھم الرضوان کی زندگی کے حسین نقوش اثر آفرینی و کردار سازی کے لئے خود ہی کافی ہیں۔
بڑی نا سپاسی ہوگی اگر اس موقع پر اپنے ان احبا ب کاتذکرہ نہ کروں جن کا کر م مواد کی فراہمی ، کتاب کی ترتیب ، مسودہ پر نظر ثانی ، مقدمہ کی نگارش ، پھر کتابت و تصحیح اور طباعت و اشاعت کے تمام مراحل میں میرے ہمدم و غمگسار ثابت ہوئے۔ اور انکی عنایتوں کے طفیل یہ کتاب جلد آپ کے ہاتھوں میں پہنچ سکی۔ ان احباب سے میری مراد ہے : مولانا افتخار احمد قادری، مولانا یٰسین اختر اعظمی،مولانا محمد احمد مصباحی، مولانا عبدالمبین نعمانی، مولانا نصراللہ رضوی ،
جزاھم اللہ احسن الجزاء وخصّھم بعظیم نعمہ وجلیل کرمہ فی الدین و الدنیا و الاخرۃ۔
یہ دعوی نہیں کہ زیر نظر کتاب اس موضوع پر حرف آخر ہے بلکہ ابھی اضافہ کی بہت