ہم کل اپنے دوستوں یعنی محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم اور ان کے گروہ سے ملیں گے۔
مصافحہ کی رسم سب سے پہلے ان ہی لوگوں نے ایجاد کی جو اظہار شوق و محبت کا ایک لطیف ذریعہ ہے۔
دربار نبوت کی غیر حاضری صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم کے نزدیک بڑا جرم تھا۔ایک دن حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی والدہ نے پوچھا کہ '' تم نے کب سے رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم كي زیارت نہیں کی۔ '' بولے، اتنے دنوں سے ''۔اس پر انھوں نے ان کو برا بھلا کہاتو بولے۔ چھوڑومیں حضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم کی خدمت میں جاتا ہوں، ان کے ساتھ نماز مغرب پڑھوں گا اور اپنے اور تمھارے لئے استغفار کی درخواست کروں گا۔