Brailvi Books

صحابہ کِرام کا عشقِ رسول
203 - 273
تو یونہی آگئی تھیں، بولے میں نے یہ چادر تمہیں ہی دینے کے لئے رکھی تھی، لیکن جب عاتکہ آگئیں تو مجھے رسول اللہ عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم کی قرابت کا لحاظ کرنا پڑا۔
 (الاصابۃ فی تمییز الصحابۃ، کتاب النسائ،تذکرۃ عاتکۃ  بنت اسید، الحدیث: ۱۱۴۵۰،ج۸،ص۲۲۶۔۲۲۷)
حضرت ہند بن ابی ہالہ حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے بیٹے تھے، صرف اتنے تعلق سے کہ رسول اللہ عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم نے ان کی پرورش فرمائی تھی، جب ان کے بیٹے کا بصرہ میں بمرض طاعون انتقال ہواتو پہلے ان کا جنازہ نہایت کسمپرسی کی حالت میں اٹھایا گیا، لیکن اس حالت کو دیکھ کر ایک عورت نے پکارا : واھند بن ھنداہ وابن ربیب رسول اللہ (ہائے ہند بن ہند ہائے پر وردہ ئرسول اللہ عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے فرزند) یہ سننا تھا کہ لوگ اپنے مردوں کی تجہیز و تکفین چھوڑکر ان کے جنازہ میں شریک ہوگئے۔
 (الاستیعاب فی معرفۃ الصحابۃ،باب ھند، تذکرۃ ھندبن ھالۃ التمیمی، ج۴،ص۱۰۶)
قبیلہ بنو زہرہ میں چونکہ رسول اللہ عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم کی ننہال تھی، اس لئے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا اس قبیلہ کے پاس خاطر کانہایت لحاظ کرتی تھیں، چنانچہ وہ حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے خفا ہوئیں تو انہوں نے اسی قبیلہ کے چند بزرگوں کو شفیع بنایا۔
 (صحیح البخاری،کتاب المناقب، باب مناقب قریش، الحدیث:۳۵۰۳، ج۲،ص۴۷۵)
رسول اللہ عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم کی عزت و محبت
    رسول اللہ عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم جن لوگوں سے محبت رکھتے تھے صحابہ کرام
Flag Counter