Brailvi Books

صحابہ کِرام کا عشقِ رسول
19 - 273
میں ہوں گے اور ان کا فیضانِ عشق کچھ ہمارے اوپر بھی جلوہ بارہوگا۔
''اصحابی کالنجوم فبایہم اقتدیتم اہتدیتم''
(کشف الخفاء، الحدیث۳۸۱، ج۱، ص۱۱۸)
یعنی میرے صحابہ رضوان اللہ تعالی علیھم ستاروں کی مانند ہیں ان میں سے جس کی بھی اقتداء کرو گے ہدایت پاجاؤگے ،کا مژدہ جانفزا ہماری خاکستر میں بھی کچھ شعلے فروزاں کریگا۔ عشق اور عشق کی حیرت انگیز تاثیر ہمارے قافلۂ حیات کو بھی علم و ہنر، جہد و عمل اور فلاح و ظفر سے آشنا کر ے گی۔
نہیں مایوس ہے اقبال اپنی کشت ویراں سے 

ذرا نم ہو تو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی
یہی تخیل اس کتاب کی ترتیب کا محرک بنا۔ موجودہ نسل کے سینے میں عشق رسول صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی امانت منتقل کرنے کیلئے قلم نے رسولِ گرامیٔ و قار صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے مقدس صحابہ علیھم الرضوان کی محفل سجائی۔ ان کی رفاقتوں اور صحبتوں کے تابندہ نقوش ڈھونڈے اور اپنی دور افتادہ نسل کو صحابہ کرام علیھم الرضوان کی صحبت کا یک گو نہ حظ اٹھانے کی راہ پیداکی،بارگاہ رسول صلی اللہ تعالی علیہ وسلم میں صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیھم کی محبت و فدائیت اور احترام و عقیدت کے معتبر واقعات کا ایک شاندار گلدستہ تیار کیا اور اس توقع کے ساتھ مسلمانان عالم کی خدمت میں پیش کردیا کہ وہ اپنی شوکت رفتہ کو، اس دولتِ گم گشتہ یا کم گشتہ کی فراوانی و افزونی کے ذریعے تلاش کریں۔ ان کا حال و مال درخشندہ و تابناک ضرور ہوگا۔
Flag Counter