| صحابہ کِرام کا عشقِ رسول |
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ جب رسول اللہ عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم کا تذکرہ فرماتے تھے تو آنکھوں سے آنسو جاری ہوجاتے تھے۔
(الطبقات الکبری،تذکرۃ عبداللہ بن عمر بن خطاب، ج۴،ص۱۲۷)
قرابت رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم کی عز ت و محبت
رسول اللہ عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم کے تعلق سے صحابہ کرام اہل بیت رضی اللہ تعالیٰ عنہم کی بھی نہایت عزت و محبت کرتے تھے۔ ایک بار حضرت امام باقر، حضرت جابربن عبداللہ رضی اللہ عنہم کی خدمت میں حجۃ الوداع کی کیفیت پوچھنے کی غرض سے حاضر ہوئے ۔اس وقت اگرچہ وہ بحیثیت طالب العلم اور نیاز مندانہ آئے تھے،تاہم حضرت جابربن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے نہایت تپاک سے ان کا خیر مقدم کیا پہلے ان کے سر کی طرف ہاتھ بڑھایا اور ان کی گھنڈی کھولی، سینے پرہاتھ رکھا اور مرحبا کہا ،پھر اصل مسئلے پر گفتگو کرنے کی اجازت دی۔
(سنن ابی داود،کتاب المناسک، باب صفۃ حجۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم، الحدیث:۱۹۰۵،ج۲،ص۲۶۵)
ایک بار ایک عراقی نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہماسے پوچھا کہ مچھر کا خون جو کپڑے پر لگ جاتا ہے اس کا کیاحکم ہے؟ بولے ان کودیکھو رسول اللہ عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم کے نواسے کوتو شہید کرڈالا اور مچھر کے خون کا سوال کرتے ہیں۔
(سنن الترمذی، کتاب المناقب، باب مناقب الحسن والحسین رضی اللہ عنہما، الحدیث:۳۷۹۵،ج۵،ص۴۲۷)
رسول اللہ عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم کے وصال کے چند روز بعد ایک دن حضرت