Brailvi Books

صحابہ کِرام کا عشقِ رسول
195 - 273
رنج ہوتا،آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم كو خوشی ہوتی تو تمام صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم بھی اس میں شریک ہوتے۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم نے ایک مہینے کے لئے ازواج مطہرات سے علیحدگی اختیار کرلی تو تمام صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم نے مسجد میں آکرگریہ وزاری شروع کردی۔
 (صحیح مسلم، کتاب الطلاق،باب فی الایلاء والاعتزال عن النساء، الحدیث: ۱۴۷۹،ص۷۸۴)
    آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم نے جب مرض الموت میں حضر ت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو امام بنانا چاہا تو حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے کہا کہ وہ رقیق القلب آدمی ہیں۔ جب آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم كو نہ دیکھیں گے تو خود روئیں گے، اورتمام صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم بھی۔
 (سنن ابن ماجہ، کتاب الصلوۃ،باب ماجاء فی صلاۃ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فی مرضہ، الحدیث:۱۲۳۲،ج۲،ص۷۴)
    حضرت عمر وبن الجموع رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایک فیاض صحابی تھے، ان کو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم سے اس قدر محبت تھی کہ جب آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم نکاح کرتے تو وہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم كي جانب سے دعوت ولیمہ کرتے ۔
                (اصابۃ، تذکرۃ عمروبن الجموع، ج۴،ص۵۰۷)
آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم جب کسی غزوہ میں تشریف لے جاتے تو صحابیات رضی اللہ تعالیٰ عنھن فرط محبت سے آپ کی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلمواپسی اور سلامتی کے لئے نذریں مانتی تھیں۔

ایک بارآپ جب کسی غزوہ سے واپس آئے تو ایک صحابیہ (جاریہ سودہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا) نے کہا کہ یارسول اللہ عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم میں نے نذرمانی تھی کہ اگر خدا
Flag Counter