Brailvi Books

صحابہ کِرام کا عشقِ رسول
194 - 273
    آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم كي محبت نے صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کے نزدیک آپ کی ہر چیز کو محبوب بنادیاتھا، آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم كامعمول تھا کہ ہر کام کی ابتداء داہنے جانب سے فرماتے۔ 

    ایک بار حضرت میمونہ رضی اللہ عنہاکے گھر میں حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم کےدائیں اور حضرت خالد بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ بائیں جانب بیٹھے ہوئے تھے، حضرت میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا دودھ لائیں تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم نے پی کر حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے فرمایا کہ حق تو تمہارا ہی ہے لیکن اگر ایثار کرو تو خالد کو دے سکتے ہو۔ بولے، میں آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم کا جھوٹا کسی کو نہیں دے سکتا۔
 (سنن الترمذی،کتاب الدعوات، باب ما یقول اذاأکل طعاما، الحدیث:۳۴۶۶، ج۵،ص۲۸۳)
    ایک مرتبہ آ پ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم نے پانی یا دودھ پی کر حضرت ام ہانی رضی اللہ عنہا کو عنایت فرمایا، بولیں،میں اگرچہ روزے سے ہوں لیکن آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم کاجھوٹاواپس کرنا پسند نہیں کرتی ہوں۔
 (المسندلامام احمد بن حنبل،حدیثِ ام ھانی، الحدیث:۲۶۹۵۸،ج۱۰، ص۲۶۰)
    ایک بار ایک صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ خدمت مبارک میں حاضر ہوئے، آپ صلیاللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم کھانا کھارہے تھے، ان کو بھی شریک کرنا چاہا ، وہ روزے سے تھے اس لئے ان کو افسوس ہوا کہ ہائے رسول اللہ عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم کا کھانا نہ کھایا۔
 (سنن ابن ماجہ، کتاب الأطعمۃ،باب عرض الطعام، الحدیث:۳۲۹۹،ج۴، ص۲۶)
    تکلیف کی وجہ سے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم كو رنج ہوتا تو تما م صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم کو
Flag Counter