Brailvi Books

صحابہ کِرام کا عشقِ رسول
191 - 273
علیہ وآلہٖ وسلم کی محبت کا اظہار کرتے تھے۔
    ایک بار ایک صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم كي خدمت میں حاضر ہوئے، جوش محبت میں آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم كي قمیص الٹ دی، اس کے اندر گھس گئے، آپ کو چوما، آپ سے لپٹ گئے۔
 (سنن ابی داود،کتاب الزکاۃ، باب مالایجوزمنعہ،الحدیث: ۱۶۶۹، ج۲،ص۱۷۷ )
    حضرت اسید بن حضیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایک شگفتہ مزاج صحابی تھے، ایک روز ہنسی مذاق کی باتیں کرتے تھے، کہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم نے ان کے پہلو میں ایک چھڑی سے کونچ دیا، انہوں نے اس کا انتقام لینا چاہا آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم اس پر راضی ہوگئے ، لیکن انہوں نے کہا آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم کےبدن پر کرتا ہے، حالانکہ میرے بدن پرکرتا نہیں، آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم نے کرتا بھی اٹھادیا، کرتے کا اٹھانا تھا کہ وہ آپ سے لپٹ گئے، کروٹ کو بوسہ دیا، اور عرض کیا: یا رسول اللہ! عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم یہی مقصود تھا۔
 (سنن ابی داود،کتاب الأدب، باب فی قبلۃ الجسد،الحدیث۵۲۲۴، ج۴، ص۴۵۶)
    جب آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی خدمت میں وفد عبدالقیس حاضر ہوا تو سواری سے اترنے کے ساتھ ہی سب کے سب دوڑے اور آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم کیہاتھ پاؤں کو بوسہ دیا۔
    (المرجع السابق،باب فی قبلۃ الرجل، الحدیث:۵۲۲۵،ج۴،ص۴۵۶)
حضرت کردم رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حجۃ الوداع میں آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم كي زیارت کی تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم کےقدم چوم لئے اور آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم كي
Flag Counter