Brailvi Books

صحابہ کِرام کا عشقِ رسول
190 - 273
حضرت ابو سمح رضی اللہ عنہ ہمیشہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم کی خدمت میں مصروف رہتے تھے ، چنانچہ جب آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم غسل فرماتے تو وہ پیٹھ پھیر کر کھڑے ہوجاتے اور آپ ان کی آڑ میں نہالیتے۔
(اسدالغابۃ، تذکرۃ ابوالسمح مولی النبی صلی اللہ علیہ وسلم ، ج۶،ص۱۶۶)
    جب آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم نے حجۃ الوداع میں رمی جمرہ کرنا چاہی تو خدام بارگاہ میں حضرت اسامہ اور حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہما ساتھ ساتھ تھے، ایک کے ہاتھ میں ناقہ کی نکیل تھی اور دوسرے بزرگ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم کے سر پر اپنا کپڑا تانے ہوئے چلتے تھے کہ آفتاب کی شعائیں چہرہ مبارک کو گرم نگاہوں سے نہ دیکھنے پائیں۔
 (سنن ابی داود، کتاب المناسک، باب المحرم یظلل، الحدیث۱۸۳۴،ج۲، ص۲۴۲)
محبتِرسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم
    حدیث شریف میں ہے کہ حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا کہ جب تک میں تم کو تمہارے باپ اولاد اور تمام لوگوں سے زیادہ محبوب نہ ہوجاؤں، تم لوگ(کامل) مومن نہیں ہوسکتے، اور صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کو ایمان کا یہی درجہ کمال حاصل تھا، چنانچہ حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے والد جب غزوہ احد کی شرکت کے لئے روانہ ہوئے تو بیٹے سے کہا کہ میں ضرور شہید ہونگا اوررسول اللہ عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم کے سوا مجھ کو تم سے زیادہ کوئی عزیز نہیں ہے۔ تم میرا قرض ادا کرنا،اپنے بھائیوں کے ساتھ نیک سلوک کرنا۔
     (اسدالغابۃ، تذکرۃ عبداللہ بن عمروبن حرام رضی اللہ عنہ، ج۳،ص۳۵۴)
اس کے علاوہ صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم اور بھی مختلف طریقوں سے آپ صلی اللہ تعالیٰ
Flag Counter