Brailvi Books

صحابہ کِرام کا عشقِ رسول
177 - 273
اس نام سے پکارے نہیں جاسکتے، چنانچہ اسی وقت اس کا نام عبدالرحمن رکھ دیا گیا۔ پھر بنو طلحہ کے پاس پیغام بھیجا جو لوگ اس نام کے ہوں ان کے نام بدل دیئے جائیں۔ اتفاق سے وہ لوگ سات آدمی تھے اوران کے سردار کا نام محمد تھا۔ لیکن انہوں نے کہا: خود رسول اللہ عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم ہی نے میرا نام محمد رکھا ہے، بولے اب میرا اس پر کوئی زور نہیں چل سکتا۔
(المسند لامام احمد بن حنبل، حدیث محمد بن طلحۃ بن عبیداللہ رضی ا للہ تعالیٰ عنہ، الحدیث:۱۷۹۱۶،ج۴،ص۲۶۷)
    چھوٹے چھوٹے بچے بھی اگر آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم کے ساتھ کسی قسم کی شوخی کرتے تو صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم انکو ڈانٹ دیتے حضرت ام خالد رضی اللہ عنہا اپنے باپ کے ساتھ حاضر خدمت ہوئیں، اور بچپن کی وجہ سے خاتم النبوۃ سے کھیلنے لگیں، ان کے والد نے ڈانٹا، لیکن آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم نے فرمایا کھیلنے دو ۔
(صحیح البخاری،کتاب الجھاد،باب من تکلم بالفارسیۃ والرطانۃ، الحدیث:۳۰۷۱،ج۲،ص۳۳۱)
     جو چیزیں شان نبوت کے خلاف ہوتیں، صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم کے سامنے ان کے ذکر تک کو سوء ادب سمجھتے ، آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم نے جب قضا عمرہ ادا فرمایا تو حضرت عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم کے آگے آگے اشعار پڑھتے چلتے تھے ، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے سنا تو فرمایا : رسول اللہ عزوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم کے سامنے اورحدود حرم کے اندر شعر پڑھتے ہو؟ لیکن آپ
Flag Counter