Brailvi Books

صحابہ کِرام کا عشقِ رسول
172 - 273
تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم کے آگے نماز پڑھائے۔
(سنن ابی داود، کتاب الصلاۃ،باب التصفیق فی الصلاۃ، الحدیث:۹۴۰، ج۱،ص۳۵۴)
ایک بار آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم پیدل جارہے تھے، کہ اسی حالت میں ایک صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ گدھے پر سوار آئے۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وبارک وسلم کو پیدل دیکھا تو خود فرط ادب سے پیچھے ہٹ گئے اور آپ کو آگے سوار کرنا چاہا، لیکن آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وبارک وسلم نے فرمایا تم آگے بیٹھنے کے زیادہ مستحق ہو، البتہ اگر تمہاری اجازت ہوتو میں آگے بیٹھ سکتا ہوں۔
(سنن ابی داود،کتاب الجھاد،باب رب الدابۃ أحق بصدرھا، الحدیث: ۲۵۷۲، ج۳،ص۴۰)
اگر کبھی آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم کے ساتھ کھانا کھانے کا اتفاق ہوتا تو جب تک  آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وبارک وسلم کھانا شروع نہ کرتے تمام صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم فرطِ ادب سے کھانے میں ہاتھ نہ ڈالتے ۔
(سنن ابی داود،کتاب الأطعمۃ، باب التسمیۃ علی الطعام، الحدیث:۳۷۶۶،ج۳، ص۴۸۷)
ادب کے باعث آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم سے آگے چلنا پسند نہیں کرتے۔ 

    ایک سفر میں حضرت ابن عمررضی اللہ عنہ ایک سرکش اونٹ پر سوار تھے جو رسول اللہ عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم سے آگے نکل جاتا تھا۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ان کو ڈانٹا کہ کوئی  آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وبارک وسلم سے آگے نہ بڑھنے پائے۔
(صحیح البخاری، کتاب الھبۃ، باب من أھدی لہ ھدیۃٌ وعندہ، جلساؤہ.....الخ، الحدیث:۲۶۱۰،ج۲،ص۱۷۹)
کسی چیز میں آپ سے مقابلہ کی جرأ ت نہ کرتے، ایک بار چند صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم جو
Flag Counter