Brailvi Books

صحابہ کِرام کا عشقِ رسول
169 - 273
ادبِ رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم
    صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم جس طرح رسول اللہ عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم کا ادب و احترام کرتے تھے ،اس کا اظہار سینکڑوں طریقہ سے ہوتا تھا، جب آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوتے تو دربار نبوت کے ادب و عظمت کے لحاظ سے خاص طورپر کپڑے زیب تن کر لیتے۔ ایک صحابیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ
جمعت علیَّ ثیابی حین امْسَیْتُ فاتیتُ رسولَ اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم
شام ہوئی تو میں نے تمام کپڑے پہن لئے اور آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی۔
(سنن ابی داود،کتاب الطلاق،باب فی عدۃ الحامل،الحدیث:۲۳۰۶،ج۲، ص۴۲۷)
بغیر طہارت کے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہونا اور آپ سے مصافحہ کرنا گوارا نہ کرتے، مدینہ کے کسی راستہ میں آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم سے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا سامنا ہوگیا، ان کو نہانے کی ضرورت تھی، گوارا نہ ہوا کہ اس حالت میں آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کے سامنے آئیں، اس لئے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کو دیکھا تو کترا گئے اور غسل کرکے خدمت اقدس میں حاضر ہوئے۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے دیکھا تو فرمایا: ابو ہریرہ !رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہاں تھے، بولے مجھے غسل کی حاجت تھی، اس لئے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وبارک وسلم کے پاس بیٹھنا پسند نہیں کرتا تھا۔
(سنن ابی داود،کتاب الطھارۃ، باب فی الجنب یصافح، الحدیث:۲۳۱،ج۱، ص۱۱۰)
آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کے سامنے بیٹھتے تو فرطِ ادب سے تصویر بن جاتے،
Flag Counter