Brailvi Books

صحابہ کِرام کا عشقِ رسول
168 - 273
عبداللہ بن سلام رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس محفوظ تھے۔
(صحیح البخاری،کتاب الأشربۃ، باب الشرب من قدح النبی صلی اللہ علیہ وسلم وآنیتہ،الحدیث:۵۶۳۷۔۵۶۳۸،ج۳،ص۵۹۵)
ایک دن  آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلم حضرت ام سلیم رضی اللہ تعالیٰ عنہاکے گھر تشریف لائے گھر میں ایک مشکیزہ لٹک رہا تھا، آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم نے اس کا دہانہ اپنے منہ سے لگایا اور پانی پیا ، حضرت ام سلیم رضی اللہ تعالیٰ عنہانے مشکیزے کے دہانے کو کاٹ کر اپنے پاس بطور یادگار رکھ لیا۔
            (طبقات الکبری،تذکرۃام سلیم بنت ملحان، ج۸،ص۳۱۵)
    آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم حضرت شفاء بنت عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے یہاں کبھی کبھی قیلولہ فرماتے تھے، اس غرض سے انہوں نے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کے لئے ایک خاص بستر اور ایک خاص تہبند بنوالیا تھا، جسکو پہن کر آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وبارک وسلم استراحت فرماتے تھے، یہ یادگاریں ایک مدت تک ان کے پاس محفوظ رہیں۔ اخیر میں مروان نے ان سے لے لیا۔
            (اسدالغابۃ، تذکرۃ الشفاء بنت عبداللہ، ج۷،ص۱۷۷)
ان یادگاروں کے علاوہ صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کی ہر چیز کو یادگار سمجھتے تھے اور لوگوں کو اس کی زیارت کرواتے تھے۔ 

    حضرت نافع رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا بیان ہے کہ مجھ کو حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مسجد میں وہ جگہ دکھائی جہاں آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم معتکف ہوتے تھے ۔
(سنن ابی داود،کتاب الصوم، باب این یکون الاعتکاف؟،الحدیث:۲۴۶۵،ج۲، ص۴۸۹)
Flag Counter