Brailvi Books

صحابہ کِرام کا عشقِ رسول
162 - 273
پیش کرتے۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وبارک وسلم برکت کی دعا فرماتے اور سب سے چھوٹا بچہ جو موجود ہوتا اسکو دے دیتے ۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلم کے وضو کابچا ہوا پانی صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم کے لئے آب حیات تھا جس پر وہ جان دیتے تھے۔

    ایک بار حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلم کے وضو کا بچا ہوا پانی نکالاتو تمام صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم نے اسکو جھپٹ لیا۔
    (سنن النسائی ، کتاب الطہارۃ، باب الانتفاع بفضل الوضوء،ج۱،ص۸۷)
ایک دن آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم نے وضو کیا۔ پانی بچ گیا تو تمام صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم نے اسکو لیکر جسم پر مل لیا ۔
( صحیح البخاری، کتاب الوضوء، باب استعمال فضل وضوء الناس،الحدیث: ۱۸۷،ج۱،ص۸۸)
ایک بار آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وبارک وسلم حلق کروار ہے تھے، صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم نے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وبارک وسلم کو گھیرلیااوروہ اوپر ہی سے بالوں کو اچک رہے تھے۔
(صحیح مسلم،کتاب الوضوء، باب قرب النبی علیہ السلام من الناس وتبرکھم بہ، الحدیث:۲۳۲۵،ص۱۲۷۰)
ایک بار رسول اللہ عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وبارک وسلم نے حضرت ابو محذورہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی پیشانی پر ہاتھ پھیردیا، اس کے بعد انہوں نے عمر بھر نہ سرکے آگے کے بال کٹوائے نہ مانگ نکالی۔
(سنن ابی داود،کتاب الصلوۃ، باب کیف الاذان، تحت الحدیث:۵۰۱،ج۱، ص۲۱۲)
بلکہ اس کو بطور تبرک اوریادگار کے قائم رکھا۔ 

    آپ جب صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کے مکان پر تشریف لاتے تو وہ آپ سے
Flag Counter