| صحابہ کِرام کا عشقِ رسول |
تعالیٰ علیہ والہٖ وسلم نے کھجور منگاکر چبائی اور اس کو ان کے منہ میں ڈال دیاپھر برکت کی دعادی۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلم بچوں کے منہ میں لعاب ڈال دیتے اوربعض کی آنکھوں پر ہاتھ پھیرتے۔
(صحیح البخاری، کتاب العقیقۃ ، باب تسمیۃ المولود.....الخ، الحدیث:۵۴۶۷، ج۳،ص۵۴۶)
حضرت زُہرہ بن سعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایک صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ تھے بچپن ہی میں انکی والدہ ان کو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلم کی خدمت میں لائیں سرکار صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم نے ان کے سر پر ہاتھ پھیرا اور دعادی چنانچہ جب ان کو لیکر ان کے دادا غلہ خریدنے کے لئے بازار جاتے تھے اور حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت ابن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ملاقات ہوتی تھی تو کہتے تھے کہ ہم کو بھی شریک کرو کیوں کہ رسول اللہ عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم نے تم کو برکت کی دعا دی ہے۔
(صحیح البخاری، کتاب الشرکۃ، باب الشرکۃ فی الطعام وغیرہ، الحدیث: ۲۵۰۱۔۲۵۰۲،ج۲،ص۱۴۵)
علامہ ابن حجررحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اس کی شرح میں لکھتے ہیں: ''اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ رسول اللہ عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم سے برکت حاصل کرنے کیلئے صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کو آپ کی خدمت میں اپنی اولاد کو حاضر کرنے کا بڑا شوق تھا۔''
(فتح الباری شرح صحیح البخاری، کتاب الشرکۃ، باب الشرکۃ فی الطعام وغیرہ، ج۶،ص۱۱۵)
نماز فجر کے بعد صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کے ملازم برتنوں میں پانی لیکر حاضر ہوتے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلم ان میں دست مبارک ڈال دیتے وہ متبرک ہوجاتا ۔
جب پھل پختہ ہوتے تو پہلا پھل آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وبارک وسلم کی خدمت میں