| صحابہ کِرام کا عشقِ رسول |
برکت اندوزی : صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم مختلف طریقوں سے رسول اللہ عزوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم کی ذات سے برکت اندوزہوتے رہتے ۔ مثلاً بچے بیمار پڑتے یا پیدا ہوتے تو ان کو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلم کی خدمت میں حاضر کرتے ، آپ بچے کے سر پر ہاتھ پھیرتے ، اپنے منہ میں کھجور ڈال کر اس کے منہ میں ڈالتے ، اور اس کے لئے برکت کی دعا فرماتے۔
حضرت سائب بن یزید رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ میں بیمار پڑا تو میری خالہ مجھ کو آپ کی خدمت میں لے گئیں۔آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلم نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا اور دعائے برکت کی اس کے بعد آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلم نے وضو کیا تو میں نے آپ کے وضو کا پانی پیا۔(صحیح البخاری، کتاب الدعوات ، باب الدعاء للصبیان، بالبرکۃ .....الخ، الحدیث:۶۳۵۲،ج۴،ص۲۰۴)
حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے لڑکا پیدا ہوا تو آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وبارک وسلم کی خدمت میں لائے، آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وبارک وسلم نے اس کا نام رکھا ،اپنے منہ میں کھجور ڈال کے اس کے منہ میں ڈالی اور اس کو برکت کی دعا دی۔
(صحیح البخاری، کتاب الدعوات ، باب الدعاء للصبیان بالبرکۃ .....الخ، الحدیث:۶۳۵۲،ج۴،ص۲۰۳)
حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ پیداہوئے توان کی والدہ حضرت اسماء رضی اللہ تعالیٰ عنہا ان کو لیکر آئیں اور آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلم کی گود میں رکھ دیا۔ آپ صلی اللہ