Brailvi Books

صحابہ کِرام کا عشقِ رسول
150 - 273
معرکہ احد میں صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم کی جاں نثاری
حضرت علی رضی اللہ عنہ : غزوہ احد میں مسلمانوں کو کچھ شکست کا سامنا ہوا۔ اس وقت مسلمان چاروں طرف سے کفار کے نرغے میں آگئے ،جس کی وجہ سے بہت سے لوگ شہید بھی ہوئے اور کچھ بھاگے۔نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلم کو بھی کفارنے گھیر لیا اور یہ مشہور کردیا تھا کہ حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلم شہید ہوگئے۔ صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم اس خبر سے بہت پریشان ہوئے،اور اسی وجہ سے بہت سے ادھر ادھر متفرق ہوگئے۔ 

    حضرت علی کرم اللہ وجہہ فرماتے ہیں کہ کفار نے جب مسلمانوں کو گھیر لیا اور حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلم میری نظر سے اوجھل ہوگئے تو میں نے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلم کو اول زندوں میں تلاش کیا،نہ پایا پھر شہداء میں جاکر تلاش کیا وہاں بھی نہ پایا، تو میں نے اپنے دل میں کہا کہ ایسا تو نہیں ہوسکتا کہ حضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلم لڑائی سے بھاگ جائیں۔ بظاہر حق تعالیٰ ہمارے اعمال کی وجہ سے ہم پر ناراض ہوا۔ اس لئے اپنے پاک رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلم کو آسمان پر اٹھا لیا۔ اس لئے اب اس سے بہتر کوئی صورت نہیں کہ میں تلوار لے کر کافروں کے جتھے میں گھس جاؤں۔ یہاں تک کہ مارا جاؤں۔ میں نے تلوار لے کر حملہ کیا۔ یہاں تک کہ کفار بیچ میں سے ہٹتے گئے۔ 

    میری نگاہ حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلم پر پڑگئی تو بے حد مسرت ہوئی اور میں نے سمجھا کہ اللہ تعالیٰ نے ملائکہ کے ذریعے اپنے محبوب صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلم کی حفاظت کی میں حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلم کے پاس جاکر کھڑا ہوا۔ حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلم نے فرمایا:علی!ان کو روکو۔ میں نے تنہا اس جماعت کا مقابلہ کیا اور ان کے منہ
Flag Counter