Brailvi Books

سگِ مدینہ کہنا کیسا؟
8 - 45
اللہ کی تلوار
سرکارِ دوجہان ،رَحمتِ عالمیان،مکّی مَدَ نی سلطان، صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے حضرتِ سیِّدُنا خالِد بن ولید رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو سَیْفٌ مِّن سُیُوفِ اللہ ،یعنی'' ا للہ عزوجل کی تلواروں میں سے ایک تلوار'' کا لقب عنایت فرمایا۔
(ماخوذ از صحیح البخاری ج۲ ص۵۴۸ حدیث ۳۷۵۷ دار الکتب العلمیۃ بیروت)
مُفَسّرِشہیرحکیمُ الْاُمَّت حضر تِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃ الحنّان اس حدیث کے تَحت فرماتے ہیں: ''سَیْفُ اللہ''(یعنی اللہ عزوجل کی تلوار) سے مُراد ہے بڑے بہادُر،اللہ تعالیٰ کی طرف نسبت عظمت کے لئے ہے۔
(مراۃ المناجیح ج۸ ص ۱۸۷،ضیاء القراٰن پبلی کیشنز مرکز الاولیاء لاہور)
اللہ رَبُّ الْعِزَّت عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔
   اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم
اے مِٹّی والے
Flag Counter