Brailvi Books

سگِ مدینہ کہنا کیسا؟
7 - 45
اللہ و رسول کا شَیر
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!محبوبِ ربُّ الْعِزَّت عزوجل و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے بڑھ کر انسان کی عظمت کو کون سمجھ سکتا ہے!خود سرکارِ نامدار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے اپنے کرمِ خاص سے بعض صحابۂٔ     کرام علیھم الرضوان کو ''انسان ''کے علاوہ کسی اور شے کے لقب سے مُلَقَّب فرمایا مَثَلاً، حُضورِ اکرم ،نُورِ مُجَسَّم ،شاہِ بنی آدم ،رسولِ مُحتَشَم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے اپنے چچاجان سیِّدُ الشُّہداء حضرتِ سیِّدُنا حمزہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو اللہ ورسول کا شَیر قرار دیتے ہوئے فرمایا:میرے پاس جِبریلِ امین(علیہ السلام) آئے انہوں نے بتایا:''ساتوں آسمانوں پر یہ لکھا ہوا ہے کہ حضرتِ حمزہ اللہ اور اس کے رسول کے شَیر ہیں۔''
(المُستَدرک لِلحاکم ج۴ ص۲۰۴ رقم ۴۹۵۰دار المعرفۃ بیروت )
وہ خدا کے شیر ہیں، وہ مصطَفٰے کے شير ہیں 

ہم سگِ غوث و رضا ہیں، ہم سگِ اجمیر ہیں
اللہ رَبُّ الْعِزَّت عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور اُن کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔
     اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم
Flag Counter