Brailvi Books

سگِ مدینہ کہنا کیسا؟
40 - 45
سرکار صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کا 84 با ر دیدار
    پیارے پیارے اسلامی بھائی! دیکھا آپ نے! اللہ عَزَّوَجَلَّ کے نیک بندے خوفِ خداوندی عَزَّوَجَلَّ کی وجہ سے کیسی کیسی عاجِزانہ باتیں فر ما جاتے ہیں!یقینا اشرفُ المخلوقات کے معنیٰ یہ حضرات ہم سے کہیں زیادہ سمجھتے تھے۔ یہ ایمان افروز حکایت ''جامِعِ کراماتِ اولیاء '' میں ہے۔ اِس کتاب کے مصنِّف حضرتِ سیِّدُنا شیخ امام یوسُف نبہانی قُدِّسَ سرُّہُ النُّورانی کے بارے میں اِسی جامِع کراماتِ اولیا ءجلدا وّل کے صَفْحَہ 67 پر آپ کے تعارف میں لکھاہے: امام یوسُف نبہانی قُدِّسَ سرُّہُ النُّورانی کا سفید داڑھی والانور برساتا چہرہ یادِ الٰہی عزوجل کے جلووں سے جگماتا رہتا ،ادب کے ساتھ دوزانو بیٹھنے کی عادتِ کریمہ تھی ، آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی شان و عظمت کی تو بات ہی کیا ہے، آ پ ر حمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی زَوجۂ محترمہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیھا کو خواب میں 84بار جنابِ رسالت مآب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا دیدار ہوا تھا ۔
Flag Counter