اپنے آپ کو بطورِ عاجِزی نبیِّ اکر م،نُورِ مُجَسَّم ، شاہِ بنی آدم ، رسولِ مُحتَشَم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اور اولیاءُ اللہ کا ''سگ'' کہا ،کہتے اور لکھتے ہیں ،کیایہ سارے کے سارے عظمتِ انسانی اور اشرفُ المخلوقات کے مفہوم سے ناواقِف تھے؟ ہرگز نہیں۔تو پھر اللہ و رسول عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے محبت کرنے والا اور اولیائے کرام رحمہم اللہ السلام سے والِہانہ عقیدت رکھنے والا سگِ مدینہ محمد الیاس عطاؔر قادری رضوی عفا عنہُ القوی فکرِ آخرت اور مدینے کی مَحَبَّت میں ڈوب کر کیوں نہ کہے۔ ؎