Brailvi Books

سگِ مدینہ کہنا کیسا؟
36 - 45
مغفِرت ہو۔
        اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم
حافظ شیرازی کی تڑپ
ایران کے مشہور صُوفی شاعِرشمسُ الدّینمحمد المعروف حافِظ شیرازیؔ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بارگاہِ رسالت میں عرض گزارہیں۔ ؎
شُنِیدَمْ کہ سَگاں را قَلادَہ مَے بَندِی 

چَرا بَہ گردَنِ حافِظؔ نَمے نہی رَسنے
(میں نے سنا ہے آپ نے اپنے کتّوں کے گلے میں پٹّا ڈال رکھا ہے تو حافظؔ کی گردن میں رسی کیوں نہیں ڈال دیتے!)
اللہ رَبُّ الْعِزَّت عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔
        اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم
اعلٰی حضرت کی عاجِزی
ولئ کامل،سچّے عاشقِ رسول، اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن نے اپنے مجموعۂ کلام حدائقِ بخشش میں بطورِ عاجِزی جگہ بہ جگہ اپنے لئے سگ اور'' کتّا ''لفظ استِعمال کیا ہے چُنانچِہ بارگاہِ رسالت میں عرض کرتے ہیں: ؎
Flag Counter