Brailvi Books

سگِ مدینہ کہنا کیسا؟
35 - 45
بات کرتے تھے اِس لیے ان کو (حجر یعنی)پتّھر سے تَشبِیہ دی گئی ۔ (تقریظ الزّواجر مترجم ص۳۶)
حضرتِ جامیؔ کا جذبۂ عشق
     عام قاعِدہ ہے کہ جس سے مَحَبَّت ہوتی ہے اُس سے نسبت رکھنے والی ہر چیز سے اُلفت ہوجاتی ہے ۔ہمیں چُونکہ مدینے والے آقا مکی مَدَنی مصطَفٰے صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے مَحَبَّت ہے اِس لئے آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے شہرِ مقدَّس مدینۂ پاک
زادَھَااللہ شَرَفًاوَّ تَعظِیْماً
سے بھی پیار ہے اسی پیاروناز کے رنگ میں اپنے آپ کو سگِ مدینہ کہنا کہلوانا عاشِقانِ رسول کا طُرَّۂ امتیاز ہے چُنانچِہ عارِف بِاللہ سیِّدی امام عبد الرحمن جامی ؔ قدس سرہُ السّامی بارگاہِ رسالت میں عرض کرتے ہیں : ؎
سَگَتْ را کاش جامیؔ نام بُودے

کہ آید بَرزَبانت گاہے گاہے
(کاش آپ کے کُتّے کا نام جامی ؔہوتا تاکہ کبھی کبھی آپ کی زَبانِ پاک پر آجاتا)
اللہ رَبُّ الْعِزَّت عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری
Flag Counter