Brailvi Books

سگِ مدینہ کہنا کیسا؟
32 - 45
ہوں:میانوالی کالونی منگھو پیر روڈبابُ المدینہ کراچی کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا لُبِّ لُباب ہے۔ میرے جیسے گنہگار انسان کم ہی ہوں گے ، میں نے کئی ''گرل فرینڈز'' بنا رکھی تھیں،گندی ذِہنیّت کا عالَم یہ تھا کہ روزانہ ہی ننگی فلمیں دیکھنے کا معمول تھا، آپ مانیں یا نہ مانیں میں نے زِندَگی میں عید کے علاوہ کبھی نَماز ہی نہیں پڑھی تھی اور مجھے بالکل بھی معلوم نہیں تھا کہ نَماز کس طرح پڑھی جاتی ہے!!! میری قسمت کا ستارہ چمکا اور مجھے تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کے عالَمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ میں رَمَضانُ الْمبارَک کے آخِری عشرے کااجتِماعی اعتِکا ف نصیب ہوگیا، فیضانِ مدینہ کے مَدَنی ماحول کی بھی کیا بات ہے ! میری آنکھیں کُھل گئیں ، غفلت کا پردہ چاک ہوا اور میرے دل میں مَدَنی انقِلاب برپا ہو گیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میں نے نَماز سیکھ لی اور پانچوں وَقت باجماعت نَماز کا پابند ہو گیا۔ میں نے دو مساجد میں فیضانِ سنّت کا درس شُروع کر دیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَل اسلامی بھائیوں نے مجھے ایک مسجِد کی مُشاوَرت کا ذَیلی نگران بنا دیا۔ اور تَحدیثِ