Brailvi Books

سگِ مدینہ کہنا کیسا؟
33 - 45
نعمت کیلئے عرض کرتا ہوں کہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کی بَرَکت سے مجھ بدکار انسان پر کرم بالائے کر م یہ ہو ا کہ سرکارِنامدار، مدینے کے تاجدار،بِاِذْنِ پرَوَردگار دوعالَم کے مالِک ومختار، شَہَنْشاہِ اَبرار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کاخواب میں دیدار ہو گیا ۔
جسے چاہا جلوہ دکھادیا،اُسے جامِ عشق پلا دیا	 جسے چاہا نیک بنا دیا، یہ مرے حبیب کی بات ہے

جسے چاہا اپنا بنا لیا جسے چاہا در پہ بلا لیا 		یہ بڑے کرم کے ہیں فیصلے یہ بڑے نصیب کی بات ہے
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
     (فیضانِ سنت،باب فیضان رمضان،ج۱،ص۱۴۶۸)
عبد اللہ بن مسعود کا سعادت مندانہ ارشاد
     مشہور صَحابی حضرتِ سیِّدُنا عبدا للہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں:میں امیرُ المؤمنین حضرتِ سیِّدُناعمر فاروقِ اعظَمرضی اللہ تعالیٰ عنہ سے بے انتِہا مَحَبَّتکرتا ہوں، میں خوفِ خدا عزوجلرکھنے والا ہوں، اگر مجھے پتا چل جائے کہ حضرتِ سیِّدُنا فاروقِ اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کسی سگ (کُتّے ) سے مَحَبَّت
Flag Counter