Brailvi Books

سگِ مدینہ کہنا کیسا؟
26 - 45
تَصَوُّف کی اِصطِلاح میں قبض(یعنی اللہ عزوجل کی یاد کی طرف دل مائل نہ ہونا) کی کیفیت کا علاج صحبتِ شیخ کے علاوہ کوئی نہیں۔ایک لمحے کا باطِنی قبض (یعنی یادِ الہٰی عَزَّوَجَلَّ کی طرف دل کا متوجِّہ نہ ہونا)بھی اِس قدر تباہ کار ہے کہ طویل رِیاضتوں اور عبادتوں کوبھی انتِہائی کمزور کر دیتا ہے بلکہ آدمی بعض اوقات معاذاللہ عزوجل کفر تک پہنچ جاتا ہے۔لُبابُ الاحیاء میں ہے:'' ذکر کا اصل مقصد اللہ رَبُّ الْعِزَّت عَزَّوَجَلَّ سے مَحَبَّت ہے۔ ہمیشہ حُضُورِ قلب(دلی توجُّہ) کے ساتھ مستقل طور پر ذکرُ اللہ عَزَّوَجَلَّ کرنے سے یہ مَحَبَّت حاصل ہوتی اور اسی مَحَبَّت کی بَرَکت سے انسان بُرے خاتمے سے محفوظ ر ہتا ہے۔ واللہ اعلم عزوجل۔
 ( لُبابُ الاحیاء ص۱۰۷دارالبیروتی دمشق)
اب باطنی قبض کا علاج کیسے ہو! کیوں کہ یہ علاج اہلُ اللہ کی ''نظر'' کے ذَرِیعے بہتر طریقے پر ہو سکتا ہے مگر آج کل اولیاء ُ اللہ کی صحبتیں نہایت ہی کمیاب ہیں، پہچان بھی کم ہی لوگوں کو ہوتی ہے، ٹھوکر کھا جانے کا ہر خطرہ موجود ہے۔ اِس باطِنی قبض کے علاج کیلئے اولیائے کرام رَحِمَہُمُ اللہ السّلام کے مزرات کی حاضِری بھی اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ بے حد مفید رہے گی۔ جتنا مُیَسَّر ہو
Flag Counter