Brailvi Books

سگِ مدینہ کہنا کیسا؟
27 - 45
وہاں ذکرو دُرود و تلاوت اور دینی کتب کے مطالَعے کا سلسلہ رکھئے ،ایصالِ ثواب کیجئے ، دعا مانگئے ، صاحبِ مزار سے نظرِ کرم کی بھیک اور اپنے مرض کا علاج طلب کیجئے۔ مگر اطراف کا ماحول اگر غیر شَرعی ہو تو اس سے واسِطہ نہ رکھئے ۔ دعوتِ اسلامی کے سنّتوں کی تربیّت کے مَدَنی قافِلوں میں عاشِقانِ رسول کی صُحبت بھی اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ نفع بخش پائیں گے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ ہم سب کو باطِنی قبض سے محفوظ رکھے، جو اِس کے مریض ہیں ان کو شِفائے کامِلہ نصیب کرے۔ اور ہمیں اپنی اور اپنے پیارے مَحبوب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی مَحَبَّت میں سدا گُم رکھے۔ اٰمین۔
مَحَبَّت میں اپنی گما یا الہٰی            نہ پاؤں میں اپنا پتا یا الہٰی

               دل کو ان سے خدا جدا نہ کرے

                بے کسی لُوٹ لے خدا نہ کرے
اَصحاب کَہف کی تعداد
اَصحابِ کَہْف کی تعدادمیں مُفسّرین کا اِختلاف ہے مگرقراٰنِ پاک کے اندر اِس کے
Flag Counter