Brailvi Books

سگِ مدینہ کہنا کیسا؟
25 - 45
پڑھے جانے لگے اس کو دائمی زندَگی نصیب ہوئی ۔ مِٹّی اسے نہیں کھاتی۔تو جس انسان کو نبی کی صحبت نصیب ہو اس کا(یعنی صحابی کا) کیا پوچھنا!یہ بھی معلوم ہوا کہ تمام عبادات سے بڑھ کر(عبادت) اچّھی صحبت اختیار کرنا ہے کہ اس کا فائدہ انسانوں تک(ہی) محدود نہیں۔''
  (نور العرفان ص۴۷۰)
تفسیرُ الْقُرطُبی جلد5صَفْحہ269پر ہے :اہلِ خیر سے مَحبَّت کرنے والا ضرور اُس کی برکتیں حاصل کرتا ہے،ایک کتّے نے نیک بندوں سے مَحبَّت کی اور ان کی صحبت اختیار کی تو اللہ تبارَکَ وَ تعالیٰ نے اُس کا ذِکر اپنی پاکیزہ کتاب(قراٰنِ مجید)میں فرمایا ۔
یک زمانہ صُحبتِ با اولیاء

بہتر از صد سالہ طاعت بے ریا
(یعنی ایک ساعت اولیاءُاللہ کی صحبت میں گزار لینا سوسال کی خالص عبادت سے بہتر ہے)
باطنی قبض
      میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اولیاء ُ اللہ کی صحبت سے قلب میں ایمان اس قَدَرمستحکم ہوجاتا ہے کہ سوسال کی عبادت و ریاضت بھی وہ اثر پیدا نہیں کرپاتی بلکہ
Flag Counter